واٹس ایپ کو محفوظ بنانے کا نیا طریقہ دریافت ہوگیا، موبائل صارفین واٹس ایپ سیٹنگ کے ذریعے بآسانی ایپ کو محفوظ بناسکتے ہیں۔
موبائل صارفین سمجھتے ہیں کہ فون اور سم کو کوڈ لگانے سے واٹس ایپ محفوظ ہوگیا تاہم ایسا نہیں، میسیجنگ ایپ کا اپنا سیکیورٹی سسٹم موجود ہے، جسے صارفین کو لاک کرنا چاہئے۔
موبائل صارفین کو واٹس ایپ کو محفوظ بنانے کیلئے واٹس ایپ کی سیٹنگ میں اکاؤنٹ سیٹنگ میں موجود ٹو اسٹیپ ویری فکیشن کے آپشن کا انتخاب کرنا ہوگا، سیٹنگ آن کرنے کے بعد 6 ہندسوں پر مشتمل پن کوڈ درج کرنا ہوگا، جسے دوبارہ درج کرکے او کے پر کلک کرنا ہوگا۔
واٹس ایپ محفوظ بنانے کیلئے سیٹنگ کا آخری مرحلہ ای میل ایڈریس کا اندراج اور اسے ویری فائی کرنے کیلئے ٹو وے ویری فکیشن کا انتخابات کرتے ہوئے اسے او کے کرنا ہوگا۔