سلمان خان کیلئے بری خبر

بالی ووڈ کے دبنگ خان کی سماجی تنظیم بینگ ہیومن کو بلیک لسٹ کر دیا گیا۔ سلمان خان کے فلاحی ادارے کو ممبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔

بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان بہترین اداکار کے ساتھ ساتھ نہایت نرم دل کے بھی مالک ہیں، غریبوں کی مدد کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے غیر سرکاری سماجی تنظیم ’’بینگ ہیومن‘‘ قائم کی، جس کا شمار بھارت کی مقبول سماجی تنظیموں میں ہوتا ہے، تاہم اب ان کی فلاحی ادارے کو بلیک لسٹ کردیا گیا ساتھ ہی ممبئی کے بلدیاتی ادارے برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن نے تنظیم کو شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بینگ ہیومین فاؤنڈیشن مقررہ وقت کے دوران ممبئی میں ڈائیلاسز یونٹس قائم کرنے میں ناکام رہی، 2016ء میں ممبئی میونسپل کارپوریشن نے 12 ڈائیلا سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس میں ایک ماہ کے دوران 199 ڈائیلائسز مشینوں کی تنصیب اور تقریباً 10 ہزار ڈائیلاسز کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، جس کیلئے بی ایم سی اور سلمان خان کی تنظیم کے درمیان ایک معاہدہ ہوا، معاہدے کے مطابق طے پایا تھا کہ میونسپل کارپوریشن سینٹرز قائم کرنے کیلئے جگہ فراہم کریگی جبکہ این جی او سینٹرز میں تعینات کئے جانے والے عملے کے ساتھ دیگر چیزوں کا خیال رکھے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بینگ ہیومن کو باندرا میں ڈائیلاسز سینٹرز قائم کرنے کیلئے باضابطہ اجازت دی گئی تھی، تنظیم کو آگاہ کیا گیا تھا کہ اگر پروجیکٹ مکمل نہ ہوا تو این جی او کو بلیک لسٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب بینگ ہیومن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تنظیم کا ڈائلاسز سینٹرز سے متعلق ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

گوجرانوالہ پولیس نےبغیراجازت عوامی مقامات پر ویڈیوز بناکر خواتین کرہراساں کرنے کے الزام میں ایک یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم مذاق کے نام پر خواتین کو مختلف باتوں پر ہراساں کرتا تھا اور گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر اس پر خوب تنقید کی جارہی تھی اور پولیس سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ ملزم پر خواتین سے غیراخلاقی حرکات ، اسلحہ کے زورپرگالم گلوچ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔ گوجرانوالہ پولیس نے لاہور کے علاقے محمود بوٹی میں کارروائی کرکے ملزم محمد علی کو گرفتار کرلیا۔ ملزم گکھڑ منڈی کا رہائشی ہے جس نے سوشل میڈیاپر اپنا چینل بنارکھا ہے ۔ ایس پی صدر عبدالوہاب کےمطابق ملزم مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے کے لیے مختلف عوامی مقامات اور پارکس میں بیٹھی خواتین کو ہراساں کرکے ان کی تذلیل کرتا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقامی شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزاحیہ ویڈیو کے نام پر خواتین کو ہراساں کرنے والا یوٹیوبر گرفتار

گوجرانوالہ پولیس نےبغیراجازت عوامی مقامات پر ویڈیوز بناکر خواتین کرہراساں کرنے کے الزام میں ایک ...

%d bloggers like this: