کامران ٹیسوری نے استعفیٰ دیا یا نہیں؟

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کامران ٹیسوری کے استعفیٰ کی خبریں گرم ہیں، تاہم فاروق ستار کے قریبی ساتھی نے استعفیٰ کی خبروں کی تردید کردی، کہتے ہیں مجھے منسوب بیان ایم کیو ایم کیخلاف سازش ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان میں تنازعات کا اونٹ کسی کروٹ بیٹھنے لگا، ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے رابطہ کمیٹی کو سینیٹ امیدواروں کی حتمی فہرست بنانے کا اختیار دینے کے بعد مائنس کامران ٹیسوری بھی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار کے قریبی ساتھی کامران ٹیسوری نے ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، انہوں نے اپنے فیصلے سے ڈاکٹر فاروق ستار کو بھی آگاہ کردیا۔

دوسری جانب کامران ٹیسوری نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے استعفیٰ نہیں دیا، اس حوالے سے خبریں ایم کیو ایم کیخلاف سازش ہیں، فاروق ستار پر مکمل اعتماد ہے۔

واضح رہے کہ پی آئی بی کالونی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے ایک بار پھر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کو بڑی پیشکش کردی، کہتے ہیں سینیٹ امیدواروں کیلئے اپنی پسند کے 4 نام آپ دے دیں، میں ان کا اعلان کردوں گا، جو نام نہیں ہوگا، اس کو کل یا 18 فروری کو دستبردار کرالیا جائے گا، ایم کیو ایم پاکستان کے شہداء کی قربانیاں بچانا چاہتا ہوں، تنظیم اور قوم کو بچانے کیلئے فیصلہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: