فلم ’پیڈ مین ‘ کی ریلیز پر پابندی

بالی وڈ کھلاڑی اکشے کمار کی بھارت سمیت مختلف ممالک میں ریلیز ہونے والی فلم ’پیڈ مین‘ پر پاکستان میں پابندی عائد کردی گئی۔
پنجاب سنسر بورڈ کا کہنا ہے کہ بورڈ کے تمام ممبران فلم کو دیکھتے ہوئے ہچکچاہٹ کا شکار ہوئے کیونکہ فلم میں خواتین کے اس مسئلے کو موضوع بنایا گیا تھا جس کے بارے میں عام طور پر کھلے عام بات نہیں کی جاتی ہے۔

ادھر پاکستانی فلم ڈسٹری بیوٹرز نے مقامی پروڈیوسرز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پروڈیوسرز بھارتی فلمیں خرید کر اسلامی ثقافت اور تاریخ کو تباہ و برباد کررہے ہیں۔ ’پیڈمین ‘ بھی ایسی ہی فلم ہے
اکشے کمار، سونم کپور اور رادھیکا آپٹے کی فلم کی کہانی ایک بھارتی سماجی کارکن ’مروگناتھم ‘کی جدوجہد کے گرد گھومتی ہےجس نے اپنے علاقے میں محدود وسائل اور بے شمار مسائل کے باوجود خواتین کو اپنی ایجاد ’پیڈ‘کے ذریعے ’شرمساری‘ سے محفوظ کیا۔

پاکستانی فلم بینوں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ریلیز ہونے والی متنازع فلم ’پدماوت‘ کو پاکستان میں نمائش کی اجازت دے دی گئی تھی حالانکہ اس میں مسلمان بادشاہ علاؤ الدین خلجی کے کردار کو مسخ کرکے پیش کیا گیاہے، تاہم ’پیڈمین ‘کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی حالانکہ یہ خواتین کے اہم مسئلے کی جانب اشارہ کرتی ہے ۔

ناراض فلم بینوں میں سے ایک کا کہنا تھا کہ پیڈمن پر پاکستان میں صرف اس لیے پابندی عائد کردی گئی ہے کیونکہ یہ ایک ایسی فلم ہے جو خواتین کےصحت کے مسائل کے بارے میں شعور پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔یہ بہت مایوس کن ہے!

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: