امریکی گلوکار پرنس سے وابستہ اشیاء نیلام ہوں گی

معروف امریکی گلوکار پرنس سے وابستہ اشیاء کی نیلامی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس نیلامی کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

گلوکار پرنس کے اسٹائلش ملبوسات، گٹار اور جوتوں سمیت کئی اشیاء کی نیلامی مئی میں کی جائے گی۔

امریکی آکشن ہاؤس کے اعلان کے مطابق گلوکار پرنس کے اسٹائلش ملبوسات،گٹار اور جوتوں سمیت کئی اشیاء کی نیلامی رواں برس 18مئی کو کی جائے گی۔

ان اشیاء کی نیلامی کی تقریب امریکی شہر لاس اینجلس کے ہارڈ راک کیفے میں منعقد کی جائے گی جبکہ ان اشیاء کی خریداری آن لائن بھی کی جاسکے گی۔

واضح رہے کہ یہ اشیاء پرنس کے عزیز و اقارب اور ان کے قریبی ملازمین کی جانب سے فروخت کی جارہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امیتابھ کی فلم سیٹ پر کھلونا بائیک چلانے کی تصاویر وائرل

امیتابھ کی فلم سیٹ پر کھلونا بائیک چلانے کی تصاویر وائرل

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے سیٹ پر کچھ تفریحی لمحات کی ایک جھلک ...

%d bloggers like this: