امریکا اور سوئٹزرلینڈ دنیا کے کرپٹ ترین ممالک قرار

دنیا میں ٹیکس چوری اور ٹیکس سے بچنے کیلئے محفوظ ٹھکانے سمجھے جانے والے ملکوں پر تحقیق کرنے والے برطانوی ادارے ’’ٹیکس جسٹس نیٹ ورک‘‘ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں سوئٹزرلینڈ اور امریکا کو دنیا کا کرپٹ ترین ملک قرار دےدیا ۔

فہرست میں تیسرے نمبر پر کیمین آئی لینڈ کا نام آتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، برطانوی ادارے کا کہنا ہے کہ سوئٹزرلینڈ دنیا میںٹیکس چوروں کو محفوظ پناہ گاہ فراہم کرنے والا ملکوں کا دادا، دنیا کا سب سے بڑا آف شور مالیاتی مرکز اور دنیا کا سب سے بڑا اور خفیہ ملک ہے۔

فنانشل سیکریسی انڈیکس 2018 رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوئٹزرلینڈ خود چاہے تو امیر ملکوں کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرتا رہتا ہے لیکن غریب ممالک کے شہریوں کو اپنی ٹیکس سے جڑی ذمہ داریوں سے بچنے کا موقع فراہم کرتا رہتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امیتابھ کی فلم سیٹ پر کھلونا بائیک چلانے کی تصاویر وائرل

امیتابھ کی فلم سیٹ پر کھلونا بائیک چلانے کی تصاویر وائرل

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے سیٹ پر کچھ تفریحی لمحات کی ایک جھلک ...

%d bloggers like this: