مردان میں زیادتی کے بعد قتل اسماء کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، پنجاب فارنزک لیب کو موصول نمونوں میں سے ایک ڈی این اے اسماء کے نمونے سے میچ کرگیا۔
پنجاب فارنزک لیب کے مطابق زیادتی کے بعد قتل اسماء کے قاتل کا سراغ مل گیا، ایک ملزم کا ڈی این اے کمسن بچی کے نمونے سے میچ ہوگیا، تقریباً 150 افراد کے ڈی این اے کے نمونے ٹیسٹ کیلئے حاصل کئے گئے تھے، ملزم کا نام صرف خیبرپختونخوا پولیس کو بتائیں گے۔
دوسری جانب سپریم کورٹ میں ننھی اسماء قتل کیس ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی، عدالت نے پولیس کو رپورٹ جمع کرانے کیلئے 2 ہفتے کی مہلت دی ہے۔
عدالت نے پنجاب فرانزک لیب کو بھی ہدایت کی تھی کہ خیبر پختونخوا پولیس کو جلد رپورٹ فراہم کرے، کیس کی مزید سماعت 21 فروری کو ہوگی