پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے بالی ووڈ میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑھ دئیے۔ صبا قمر کو فلم فئیرایوارڈ کےلیے نامزد کردیاگیا۔ صباقمر یہ نامزدگی حاصل کرنےوالی پہلی پاکستانی اداکارہ ہیں۔
بھارتی میڈیا کےمطابق فلم فئیرایوارڈ کی نامزگیوں کااعلان کردیاگیاہے۔ صباقمر کو فلم ہندی میڈیم میں بہترین اداکاری پربہترین اداکارہ کی کیٹیگری میں شامل کیاگیاہے۔
اس کیٹیگری میں صبا کا مقابلہ عالیہ بھٹ، بھومی پیڈنیکار،سری دیوی،ودیا بالن اور ذائرہ وسیم سے ہوگا۔
فلم ہندی میڈیم پچھلے برس 19 مئی کوریلیز ہوئی تھی۔ فلم نے باکس آفس پرایک ارب بھارتی روپے سے زائد کا بزنس کیا۔ فلم میں صباقمر کے ساتھ عرفان خان نے ہیروکا کردار ادا کیا۔