نقیب کی ہلاکت، فاٹا کے طلبہ کا عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

فاٹا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں قبائلی نوجوان نقیب اللہ کی ہلاکت پر عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کردیا، انکوائری شروع نہ ہونے کی صورت میں 22 جنوری کو گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران صدر فاٹا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شوکت عزیز نے الزام لگایا کہ کراچی پولیس نے جعلی مقابلے میں نقیب اللہ کو قتل کیا ۔
انہوں نے کہا کہ نقیب اللہ کا نام غلط طور پر کالعدم تنظیموں کے ساتھ جوڑا گیا، وہ پُرامن شہری تھا ، اسے کیوں اٹھایا گیا؟
شوکت عزیز نے کہا کہ اگر اتوار تک عدالتی تحقیقات شروع نہ ہوئیں تو پیر سے گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: