بھارتی اداکار سمندر میں ڈوب کر ہلاک

معروف بھارتی اداکار کی گوا کے ساحل سے لاش ملی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ سدھو پلائی کی والدہ نے لاش کو شناخت کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملائلم فلموں کے اداکار سدھو پلائی گوا میں سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے، 27 سالہ اداکار مشہور فلمساز پی کے آر پلائی کے بیٹے ہیں۔

پولیس کے مطابق سدھو کی لاش ان کی والدہ نے شناخت کرلی جس کے بعد اداکار کی لاش ان کے اہل خانہ کے حوالے کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق سدھو پلائی 12 جنوری کو گوا آئے تھے جبکہ اتوار 14 جنوری کو ان کے ساتھ حادثہ پیش آیا، پیر 15 جنوری کو ان کی لاش ملی

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امیتابھ کی فلم سیٹ پر کھلونا بائیک چلانے کی تصاویر وائرل

امیتابھ کی فلم سیٹ پر کھلونا بائیک چلانے کی تصاویر وائرل

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے سیٹ پر کچھ تفریحی لمحات کی ایک جھلک ...

%d bloggers like this: