پرویز خٹک کی جانب سے اسمبلی توڑنے کی خبریں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی خبر کی تردید کردی، کہتے ہیں ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں، کل کا کچھ نہیں کہہ سکتا۔

سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کے پی اور سندھ اسمبلیوں کی تحلیل سے متعلق خبر کی تردید کردی، کہتے ہیں ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں تاہم کل کا کچھ نہیں کہہ سکتا۔

وہ بولے کہ اگر کوئی تجویز آئی تو پارٹی کی کور کمیٹی میں جائے گی، پارٹی لیڈر کا جو بھی فیصلہ ہوگا اس پر عملدرآمد کریں گے۔

واضح رہے کہ خرم نواز گنڈا پور نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان اور آصف زرداری خیبرپختونخوا اور سندھ اسمبلیاں تحلیل کرنے پر تیار ہیں اور آج کے جلسے میں اعلان کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

گوجرانوالہ پولیس نےبغیراجازت عوامی مقامات پر ویڈیوز بناکر خواتین کرہراساں کرنے کے الزام میں ایک یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم مذاق کے نام پر خواتین کو مختلف باتوں پر ہراساں کرتا تھا اور گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر اس پر خوب تنقید کی جارہی تھی اور پولیس سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ ملزم پر خواتین سے غیراخلاقی حرکات ، اسلحہ کے زورپرگالم گلوچ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔ گوجرانوالہ پولیس نے لاہور کے علاقے محمود بوٹی میں کارروائی کرکے ملزم محمد علی کو گرفتار کرلیا۔ ملزم گکھڑ منڈی کا رہائشی ہے جس نے سوشل میڈیاپر اپنا چینل بنارکھا ہے ۔ ایس پی صدر عبدالوہاب کےمطابق ملزم مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے کے لیے مختلف عوامی مقامات اور پارکس میں بیٹھی خواتین کو ہراساں کرکے ان کی تذلیل کرتا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقامی شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزاحیہ ویڈیو کے نام پر خواتین کو ہراساں کرنے والا یوٹیوبر گرفتار

گوجرانوالہ پولیس نےبغیراجازت عوامی مقامات پر ویڈیوز بناکر خواتین کرہراساں کرنے کے الزام میں ایک ...

%d bloggers like this: