ملک کو جاتی امرا سے خطرہ ہے،آصف زرداری

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کہتے ہیں کہ اس ملک کو خطرہ اور کسی سے نہیں صرف جاتی امرا ہے۔

لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے تحت ہونے والے متحدہ اپوزیشن کے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو خطرہ کسی اور سے نہیں جاتی امرا کے شیخ مجیب الرحمان سے ہے، یہ مودی کا یار سمجھتا ہے جو ملک کے ساتھ کرنا چاہے کرے ہم ہرگز ایسا نہیں ہونے دیں گے، اس کی سوچ گریٹر پنجاب بنانے کی ہے اور اس نے کہ دیا کہ مجھے شیخ مجیب الرحمان بنایا جا رہا ہے۔

آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نے ہمیشہ پاکستان کی بات کی ،ہمیشہ پاکستان کھپے کہا ہے،ہوا تو پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے، ہوا تو قادری صاحب کے ساتھ ہے، میاں صاحب آپ کے ساتھ ابھی ہوا کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ ملک پر اتنا وزن ڈال دیا گیا ہے، یہ چاہتے ہیں کہ ملک کمزور ہوجائے، بلوچستان کو میں نے دعا ضرور دی تھی، دعا اور دوا دینا ہم سیاسی لوگوں کا کام ہے۔

سابق صدر نے مزید کہا کہ سیاست کریں گے لیکن ملک کے خلاف سیاست نہیں ہوتی،میں جب چاہوں ان کو نکال سکتا ہوں مجھے انہیں نکالنے میں کوئی دیر نہیں لگے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں پاکستان کے مستقبل کا سوچتا ہوں،ہماری آنے والی نسلوں نے اس ملک میں رہنا ہے،یہ جہاں جائیں گے وہاں جاتی امرا بنالیں گے۔

آصف زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہیں کسی کی پروا ہ نہیں انہیں صرف جاتی امرا کی پرواہ ہے، ہم انصاف لے کر رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: