لاہورمیں متحدہ اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر پنجاب حکومت کا دھرنے کے دوران رینجرز طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رینجرز کو پنجاب اسمبلی، گورنر ہاؤس اورحساس مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔۔
لاہورمیں احتجاج اورجلسے کے پیش نظر پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس، جی سی یونیورسٹی اور6 اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مال روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک جام سے شہری اور طلبہ پریشان ہوگئے۔