ڈیووس میں شاہد خاقان اور مودی کی ملاقات متوقع

نئی دہلی کے سفارتی اور سرکاری ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سوئٹزر لینڈ کے تفریحی مقام ڈیووس میں ورلڈاکنامک فورم کے 48ویں اجلاس کے موقع پر 22جنوری کو پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان ملاقات کا امکان موجود ہے۔
ذرائع کے مطابق ممکنہ ملاقات کے حوالے سے نئی دہلی میں اہم میٹنگز جاری ہیں ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلام آباد میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ بھی اس وقت نئی دہلی میں ہیں ۔
ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں کے خارجہ سیکرٹریوں کے درمیان باہمی امور پر دو طرفہ بات چیت کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے تاہم اس بارے میں جب بھارتی دفتر خارجہ کے حکام سے استفسار کیا گیا تو انہوں نے ان ممکنہ ملاقاتوں کے حوالے سے جواب دینے سے انکار کیا لیکن 22جنوری کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے دئیے جانے والے استقبالیہ میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی شمولیت کے بارے میں تردید نہیں کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: