شلپا شندے بگ باس سیزن 11 جیت گئیں

بھارت کے مقبول ٹی وی شو بگ باس کا گیارہواں سیزن اداکارہ شلپا شندے نے جیت لیا۔ انہوں نے ناصرف ٹرافی اپنے نام کی بلکہ 44 لاکھ روپے کا انعام بھی وصول کیا۔

سلمان خان کی میزبانی میں 105 روز تک جاری رہنے والے شو میں 19 امیدوار شامل تھے اور شو کے آخری روز حنا خان اور شلپا شندے کے درمیان گیم کی فاتح کے لئے مقابلہ تھا جو شلپا شندے کے نام رہا۔

بگ باس سیزن 11 میں اس وقت دلچسپ صورتحال دیکھی گئی جب فاتح کے اعلان سے قبل دونوں امیدواروں کی جیت کے اعلان کے لئے ان کے مداحوں کو موقع دیا گیا تاکہ وہ انہیں زیادہ سے زیادہ ووٹ کرسکیں۔

شلپا شندے کے حق میں زیادہ ووٹ آنے اور پورے سیزن کے دوران چیلنجز پورے کرنے پر سلمان خان نے شلپا شندے کی کامیابی کا اعلان کیا۔

بگ باس سیزن الیون کے آخری روز اکشے کمار سمیت بگ باس کے سابق فاتح بھی شریک تھے جنہوں نے پرفارم کر کے پروگرام کو چار چاند لگائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

گوجرانوالہ پولیس نےبغیراجازت عوامی مقامات پر ویڈیوز بناکر خواتین کرہراساں کرنے کے الزام میں ایک یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم مذاق کے نام پر خواتین کو مختلف باتوں پر ہراساں کرتا تھا اور گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر اس پر خوب تنقید کی جارہی تھی اور پولیس سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ ملزم پر خواتین سے غیراخلاقی حرکات ، اسلحہ کے زورپرگالم گلوچ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔ گوجرانوالہ پولیس نے لاہور کے علاقے محمود بوٹی میں کارروائی کرکے ملزم محمد علی کو گرفتار کرلیا۔ ملزم گکھڑ منڈی کا رہائشی ہے جس نے سوشل میڈیاپر اپنا چینل بنارکھا ہے ۔ ایس پی صدر عبدالوہاب کےمطابق ملزم مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے کے لیے مختلف عوامی مقامات اور پارکس میں بیٹھی خواتین کو ہراساں کرکے ان کی تذلیل کرتا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقامی شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزاحیہ ویڈیو کے نام پر خواتین کو ہراساں کرنے والا یوٹیوبر گرفتار

گوجرانوالہ پولیس نےبغیراجازت عوامی مقامات پر ویڈیوز بناکر خواتین کرہراساں کرنے کے الزام میں ایک ...

%d bloggers like this: