چاربرسوں میں الیکٹرک گاڑیوں کی تعدادبڑھ جائےگی

گاڑیاں بنانےوالےامریکی ادارے فورڈنےسال 2022ء تک الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار کے لئے11 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرے گا۔

فورڈ موٹرز کے چیئرمین بل فورڈ کے ایک بیان کے مطابق وہ 2022 ءتک 40 ہائی بریڈاور مکمل الیکٹرک ماڈلز کی گاڑیوں کی پیداوار شروع کر دیں گے۔

اس سے قبل فورڈ موٹرز نے گزشتہ سال اپنی پیداوار بڑھانے کے لئے 2020 ءتک اپنے کارخانوں پر 4.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا اور 2017 ءمیں اپنے شعبہ انجینئرینگ ،ریسرچ اور ڈیویلپمنٹ پر 7.3 بلین ڈالر خرچ کئے اور2015 ءمیں یہ شرح 6.7 بلین ڈالر رہی۔

فورڈ اپنےاخراجات بھی14ارب ڈالر سالانہ تک گھٹانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ بیان کے مطابق 2022 ءتک فورڈ کی الیکٹریفائیڈ گاڑیوں میں16 ماڈلز مکمل طور الیکٹرک اور باقی پلگ ان ہائی بریڈ ماڈلز ہوں گے۔

یاد رہے کہ امریکا،چین،برطانیہ اور بھارت نے2030 ءاور 2040 ءکے درمیان اپنے ممالک میں پٹرول،ڈیزل اور گیس سے چلنے والی کمبشن انجن والی گاڑیوں کو ختم کرتے ہوئے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینے کا اعلان کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: