بھارتی ظالم قابض فوج نے جنت نظیر مقبوضہ وادی کو جہنم بنا دیا۔ گھر گھر تلاشی کے نام پر فائرنگ کرکے چار معصوم کشمیریوں کو شہید کردیا گیا۔
کمشیری میڈیا سروس کی جانب سے جاری خبروں کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں نے مزید 6 کشمیریوں کی جان لے لی۔
بھارتی فوج اور پولیس نے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور پیر کے روز اڑی سیکٹر کے علاقے دلنجا میں تازہ کارروائیوں میں مزید 6 معصوم کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے جعلی آپریشن کے بہانے نوجوانوں کو شہید کیاجبکہ علاقے میں اب بھی سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سے قبل گزشتہ ہفتے بھی قابض بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی ایک کارروائی میں 3کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا جن میں سے 2نوجوانوں کو اننت ناگ، اسلام آباد ڈسٹرکٹ میں نشانہ بنایا گیا جبکہ تیسرا نوجوان ضلع کلگام میں مظاہرین پر فائرنگ کے دوران شہید ہوا تھا۔