پاکستان اور بھارت کے درمیان خفیہ رابطے

ایک بھارتی اخبار نے دعوی کیاہےکہ بھارت اور پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان خفیہ رابطوں کاسلسلہ جاری ہے۔

بھارتی اخبار کی رپورٹ کےمطابق بھارت کے قومی سلامتی کے مشیراجیت ڈوول اور پاکستانی ہم منصب ناصر جنجوعہ کےدرمیان سرکاری سطح طورپر تصدیق سے زیادہ مرتبہ ٹیلے فون پر رابطہ ہوا ہے۔ بھارتی اخبار نے مزید دعوی کیاہےکہ دونوں رہنماوں کے درمیان بنکاک میں تین اور روس میں ایک بار ملاقات بھی ہوئی۔ بنکاک میں ملاقات کی زیادہ تر وجہ یہ ہے کیوں کہ وہ بین اقوامی پروازوں کا جنکشن ہے۔

رواں برس کے لیے بھی مشیران قومی سلامتی کی سطح پر ملاقات کےلیے ابھی معاملات طے پارہے ہیں۔ تاہم ڈیووس میں اگلے ہفتے پاک بھارت قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات خارج از امکان نہیں ہے۔

اس کے علاوہ رپورٹ میں دعوی کیاگیاہےکہ دونوں مشیروں کے درمیان آخری مرتبہ 26 دسمبر 2017 کو ملاقات ہوئی تھی۔ یہ ملاقات کلبھوشن یادو کی اہل خانہ سے ملاقات کے اگلے روز ہوئی ۔ یہ ملاقات خوشگواراوردوستانہ اندازمیں ہوئی تھی۔

بھارتی امورخارجہ کی جانب سے ان ملاقاتوں کی تصدیق کرتےہوئے بتایاگیاہےکہ  ان رابطوں میں ڈی جی ایم اوز اور پاک رینجرز روابط کےانداز میں بات چیت ہوتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: