سعودی دارالحکومت ریاض میں بدعنوانی کے الزام میں شہزادوں کا عارضی ’قید خانہ ‘۔۔ ہوٹل رٹز نے یکم فروری 2018ء کیلئے مسافروں کی بکنگ شروع کر دی کردی ہے۔
دوماہ قبل 4 نومبر کو ہوٹل میں مقیم مسافروں سے کمرے خالی کراکے نئی ریزرویشن بند کر دی گئی تھی جس کے بعد یہاں بد عنوانی کے ملزمان کو رکھا گیا۔
ایوان شاہی نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت انسداد بدعنوانی ہائی کمیشن قائم کیا تھا جس نے زیرحراست شہزادوں ، وزراء اور اعلیٰ عہدیداروں کی رہائش کا انتظام اسی ہوٹل میں کر دیا تھا۔
دنیا بھر میں ہوٹلوں کی بکنگ کی شہرہ آفاق ویب سائٹ ’بکنگ ڈاٹ کام‘ نے یکم فروری 2018ء سے رٹز ہوٹل کی بکنگ کا اشتہار دیدیا ہے۔ ہوٹل کے ایک ڈیلکس کمرے کا کرایہ 2500ریال یومیہ مقرر کیا گیا ہے۔ 95فیصد سے زیادہ کمرے بک ہوچکے ہیں۔