بلوچستان حکومت کو ایک اور دھچکا، وزير محنت بھی مستعفی

مشکلات میں گھری بلوچستان کی حکومت کو ایک اور دھچکا لگا ہے، مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی وزير محنت راحت جمالی نے استعفیٰ دے دیا، دو دن پہلے مشیر بنائے گئے عبدالماجد ابڑو بھی مستعفی ہوگئے ۔

عام انتخابات سے قبل بلوچستان اسمبلی شدید بحران کا شکار ہے جس کے بعد صوبائی حکومت سے مستعفی ہونے والے وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی کی تعداد 5ہو گئی ہے جبکہ ایک مشیر کو وزیر اعلیٰ بلوچستان نے عہدے سے برخاست کیا ہے۔

ذرائع کےمطابق مسلم لیگ ن کی صوبائی وزیرمحنت راحت جمالی بھی مستعفی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اپنا استعفا گورنر بلوچستان کو بھیج دیا ہے ۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر ایکسائز عبدالماجد ابڑو بھی مستعفی ہوگئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: