ڈیانا جارج مائیکل کو پسند کرتی تھیں

برطانوی آنجہانی گلوکار جارج مائیکل کے بارے میں نئی سوانح حیات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لیڈی ڈیاناجارج مائیکل کو بہت پسند کرتی تھیں اور ان کی ملاقات ایڈز کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں ہوئی تھی ۔
جارج مائیکل کی سوانح حیات کے حوالے سے شائع ہونے والی کتاب ’جارج مائیکل ۔ فریڈم‘کے مطابق جارج مائیکل کا کہنا تھا کہ ایڈز کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں ملاقات کے بعد سے جارج مائیکل کا شمار لیڈی ڈیانا کے انتہائی قریبی دوستوں میں ہونے لگا تھا ۔

کتاب میں دعویٰ کیا ہے کہ وہ دونوں نجی ملاقاتوں کے علاوہ فون پر بھی باتیں کیا کرتے تھے تاہم جارج مائیکل کا کہنا تھا کہ وہ فون کرنے میں اکثر شرماتے تھے کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ کہیں اسے نجی زندگی میں مداخلت نہ سمجھ لیا جائے۔
کتاب کے مطابق لیڈی ڈیانا نے پرنس چارلس سے اپنی طلاق سے متعلق تفصیلات بھی جارج مائیکل سے شیئر کی تھیں جس میں لیڈی ڈیانا کا کہنا تھا کہ وہ ہر قیمت پر اس شاہی خاندان سے فرار حاصل کرکے رہے گی ۔
جارج مائیکل کا کہنا تھا بہت سے دیگر خواتین کی طرح لیڈی ڈیانا بھی اس کی جانب مائل تھی کیونکہ انہیں شاید مجھ سے کوئی خطرہ محسوس نہیں ہوتا تھا۔
واضح رہے کہ 1997 میں لیڈی دیانا کے انتقال کے بعد جارج مائیکل نے اپنا اگلا البم ڈیانا کے نام کردیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: