نوازشریف کی جلاوطنی ، برطانوی جریدے کی رپورٹ

نوازشریف کی جلا وطنی اورسعودی عرب سے ڈیل کی دی ٹائمز کی رپورٹ بے بنیاد ہے اور قیاس آرائی پر مبنی ہے۔نوازشریف کے قریبی ذرائع کاکہنا ہے کہ رپورٹ میں خواہشات کو حقائق بنا کر پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے،دوسری طرف اس رپورٹ پر دی ٹائمز کو شکایات بھی ملی ہیں، تفصیلات کے مطابق دی ٹائمز میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم نوازشریف سے متعلق رپورٹ میں کہاگیا کہ وہ کرپشن ٹرائل سے بچنے کیلئے سعودی عرب سے ڈیل کرکے جلا وطنی میں رہیں گے،شریف خاندان کے ذرائع نے واضح کیا ہے کہ یہرپورٹ جھوٹ اور حسرت بھری سوچ پر مبنی ہے ۔ہفتے کو لندن سے دی ٹائمز میں رپورٹ شائع ہوئی جس میں سنسنی خیز رپورٹ شائع ہوئی کہ نوازشریف عدالتی کارروائی کا سامنا کیے بغیر خاموشی سے سیاست کیلئے تیار ہیںلیکن ایسی رپورٹ غلط اور سازشی نظریے پر مبنی ہے ۔نوازشریف کے قریبی ذرائع کاکہنا ہے کہ دی ٹائمز نے کسی کی خواہش کو حقائق اور خصوصی بناکر شائع کیا ہے لیکن سچ تو یہ ہے کہ یہ رپورٹ بے بنیاد اور کسی ایک کے خیالات ہیں۔دی ٹائمز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان چھوڑنے کیلئے اجازت درکار ہے وہ کسی چیکنگ کے بغیر ہی نااہلی کے بعد پاکستان سے بھی سفر کررہے ہیںاور ان کے سفر میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہے اور نہ ہی ان کا نام ای سی ایل میں ہے ،وہ با قا عدگی سے نیب میں پیش ہورہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ نوازشریف کا پاکستانی ملٹری سے اختلاف ہے اور کہا گیا کہ سعودی عرب ملٹری اسٹیبلشمنٹ اور حکمران سیاسی خاندان کے مابین آنے کیلئے تیار ہے ۔پاکستان ملٹری کے ذرائع واضح کرچکے ہیں کہ ان کی سیاست میں مداخلت نہیں ہے اور نوازشریف کی نااہلی سپریم کورٹ کی جانب سے تھی ،نوازشریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن)نے انفرادی حیثیت سے کسی طرف اشارہ کیاکہ نوازشریف کیخلاف مہم میں کس کا کردار ہے لیکن سابق وزیر اعظم نے کسی بھی موقع پر فوج پر الزام نہیں لگایا ۔دی ٹائمز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے لاہور میں نوازشریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہوں نے حکومت اور فوج کے مابین مصالحتی کردار ادا کیا ۔اتوار کو یہ خبر آئی کہ نوازشریف کی ناصر جنجوعہ سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی اور یہ مفروضہ رپورٹ تھی ۔دی ٹائمز رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ سعودی پاکستانی فوج کے حتمی اشارہ ملنے کے انتظار میں ہیں لیکن ایک ذرائع نے کہا کہ خواہشات کو حقائق بنانے کی کوشش کی گئی ہے ۔یہ بات دیکھنے میں ضرور آئی ہے کہ اس رپورٹ کے بعد دی ٹائمز کو شکایتیں ملی ہیں،اور دی ٹائمز کے ترجمان کے مطابق ’’انٹرنیشنل اور پاکستان سے متعلق رپورٹس کے ایڈیٹر چھٹی پر تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: