جماعت الدعوۃ اور اس کے ذیلی اداروں کو عطیات،چندہ دینے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق چندہ اور عطیات لینے پر پابندی وفاقی حکومت کی جانب سے لگائی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نجی کمپنیوں پر جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کو عطیات دینے پر پابندی عائد کردی گئی،، خلاف ورزی کرنے پر ایک کروڑ روپے تک کا جرمانہ کیا جائے گا۔
حکومت نے جماعت الدعوہ اور فلاح انسانیت فائونڈیشن( ایف آئی ایف) کو سرکاری تحویل میں لینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے فیصلہ کچھ روز قبل ہونے والے قومی سلامتی سے متعلق اجلاس میں ہوا ، پہلے مرحلے میں دونوں اداروں کی ایمبولینس سروس اور فنڈنگ کے ذریعے معلوم کئے جائیں گے ۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک جماعت الدعوہ اورایف آئی ایف کی فنڈنگ اور اثاثوں کے ذرائع کا ریکارڈ ترتیب دیں گے ۔
جماعت الدعوہ اورایف آئی ایف کے مرکز مرید کے کا کنٹرول پنجاب حکومت کے پاس ہوگا،جس کے تمام منصوبے صوبائی حکومت چلائے گی جبکہ مریدکے مرکز کا نام بھی تبدیل کردیا جائےگا۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اجلاس میں ایس ای سی پی نے جماعت الدعوۃ پرعطیات لینے پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ۔