خواجہ آصف نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹ پر رد عمل ظاہر کردیا، کہتے ہیں جلد امریکی صدر کو جواب دیں گے، حقیقت کیا ہے اور فسانہ کیا ہے دنیا کو بتائیں گے۔
امریکی صدر کے پاکستان ٹویٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے واضح طور پر کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو جلد جواب دیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے ٹویٹ پر پاکستان اپنا جواب تیار کررہا ہے، حوصلہ رکھیں جلد اپنا رد عمل دیں گے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر نے اپنے ٹویٹ میں پاکستان کو دی جانیوالی امداد کو بے وقوفی قرار دیا، یہ بھی الزام لگایا کہ پاکستان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہ فراہم کرتا ہے، پاکستان نے امداد کے بدلے ہمیں جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا، اب ایسا نہیں چلے گا۔