پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس کا کہنا ہے کہ ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ آسان ٹیم نہیں ، پاکستان ٹیم کو وہاں چیمپئنزٹرافی جیسی پرفارمنس دینی ہوگی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں قومی ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ پر تبصرہ کرتے ہوئے وقاریونس کا کہنا تھا نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے جیسی کمزور ٹیم نہیں رہی،کیویز کے پاس اچھے کھلاڑی موجود ہیں ،پاکستان ٹیم کے میچز اچھے ہوں گے۔
سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ کھلاڑی جب تک فٹ نہیں ہوں گے ،اچھا پرفارم کرنا ناممکن ہے،کھلاڑیوں کی بہتری کے لئے فٹنس ٹیسٹ کی بہت اہمیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم اسکلز اور ٹیلنٹ میں کسی سے کم نہیں ،فٹنس ایک اہم مسئلہ ہے لیکن کھلاڑی اگر اس پر فوکس کرلیں تو پرفارمنس بہترین ہوسکتی ہے۔