فلپائن میں طوفان ،133 افراد ہلاک، متعدد لاپتا

فلپائن میں طوفان ٹیمبن نے تباہی مچادی،سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے باعث133 افرادہلاک اور متعددلاپتا ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ طوفان ٹیمبن گزشتہ روزفلپائن کےجزیرےمنڈاناو سےٹکرایا، جس کے باعث درجنوں افراد ہلاک اور کئی لاپتا ہوگئے، طوفان سےشدیدبارشیں،سیلاب،مٹی کےتودےگرنےکےواقعات ہوئے جن کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔

فلپائنی حکام نے بتایا کہ جزیرےمنڈاناو کاگاؤں تودے گرنے سے مٹی تلےدب گیا،لوگوں کی جانیں بچانے کے لیے ریسکیو عملہ، فوج اور پولیس امدادی کاموں میں مصروف ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

گوجرانوالہ پولیس نےبغیراجازت عوامی مقامات پر ویڈیوز بناکر خواتین کرہراساں کرنے کے الزام میں ایک یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم مذاق کے نام پر خواتین کو مختلف باتوں پر ہراساں کرتا تھا اور گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر اس پر خوب تنقید کی جارہی تھی اور پولیس سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ ملزم پر خواتین سے غیراخلاقی حرکات ، اسلحہ کے زورپرگالم گلوچ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔ گوجرانوالہ پولیس نے لاہور کے علاقے محمود بوٹی میں کارروائی کرکے ملزم محمد علی کو گرفتار کرلیا۔ ملزم گکھڑ منڈی کا رہائشی ہے جس نے سوشل میڈیاپر اپنا چینل بنارکھا ہے ۔ ایس پی صدر عبدالوہاب کےمطابق ملزم مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے کے لیے مختلف عوامی مقامات اور پارکس میں بیٹھی خواتین کو ہراساں کرکے ان کی تذلیل کرتا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقامی شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزاحیہ ویڈیو کے نام پر خواتین کو ہراساں کرنے والا یوٹیوبر گرفتار

گوجرانوالہ پولیس نےبغیراجازت عوامی مقامات پر ویڈیوز بناکر خواتین کرہراساں کرنے کے الزام میں ایک ...

%d bloggers like this: