سلامتی کونسل کی شمالی کوریا پر نئی پابندیاں

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کردیں ،سلامتی کونسل کی جانب سے یہ پابندیاں بین البراعظمی میزائل تجربات کے بعد عائد کی گئی ہیں۔
قرارداد امریکا کی جانب سے پیش کی گئی ، قرارداد کے حق میں 15 جبکہ مخالفت میں کسی نے ووٹ نہیں دیاجبکہ قراراداد کے تحت شمالی کوریا کی 75 فی صد ریفائنڈ آئل مصنوعات پر پابندی ہو گی جو میزائل پر و گرام چلانے کے لیے نہایت اہم ہیں۔
شمالی کوریا پر پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات کو محدود کرتے ہوئے5 لاکھ بیرل سالانہ کردیا گیا جبکہ خام تیل کی سپلائی کو 40 لاکھ بیرل سالانہ کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ۔ 2019 تک دنیا بھر میں کام کرنے والے شمالی کوریائی افراد کو نوکریوں سے نکال کر وطن واپس بھیج دیا جائے گاتاہم پیانگ یانگ پر رواں سال تیسری بار پابندیاں لگائی گئیں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امیتابھ کی فلم سیٹ پر کھلونا بائیک چلانے کی تصاویر وائرل

امیتابھ کی فلم سیٹ پر کھلونا بائیک چلانے کی تصاویر وائرل

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے سیٹ پر کچھ تفریحی لمحات کی ایک جھلک ...

%d bloggers like this: