خانیوال کےقریب ایم 4 موٹر وے پر دھند کے باعث مسافر بس کے ٹریلر سے ٹکرانے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی، 28 زخمیوں کو نشتر اسپتال ملتان میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
ریسکیو ٹیم کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس لاہور سے راجن پور جارہی تھی کہ شدید دھند کے باعث خانیوال کے قریب ایم 4 موٹر وے پر آگے جانے والے ٹرالر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔
حادثے میں ایک خاتون سمیت 9 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے، زخمیوں کو نشتراسپتال ملتان منتقل کیا گیا جہاں 2 زخمی دوران علاج دم توڑ گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی جبکہ 28 زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی تھی۔