عالمی منڈی میں تیل اور ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد پٹرول 7 روپے فی لیٹر تک مہنگاہونے کا خدشہ ہے ۔
ذرائع کے مطابق اس مہنگائی کے اثرات پٹرول کی مقامی قیمت پر پڑسکتے ہیں ،اسی وجہ سے 10 دن بعد پٹرول مزید مہنگا کرنا ہے یا نہیں ؟فیصلہ حکومت کے لئے بڑا امتحان بن گیا ۔
انڈسٹری ذرائع نے ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر اضافے کی پیش گوئی کی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے،اس حوالے سے حتمی فیصلہ بہرحال حکومت نے کرنا ہے ۔
گزشتہ ماہ حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 2روپے 49 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 19 پیسے اضافہ کیا تھا ،اس وقت ملک بھر میں پٹرول 77 روپے سے زائد فی لٹر میں فروخت ہورہا ہے ۔