سردیوں میں جلد کی خشکی دور کرنے کے ٹوٹکے

سردیوں میں اکثر لوگوں کو خشک جلد کے باعث پریشانی کا سامنا رکھتا ہے، تاہم زرا کی احتیاطی تبدابیر کے ذریعے آپ اپنی اس پریشانی سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ ذیل میں ہم آپ کیلئے کچھ ایسے ہی طریقے پیش کر رہے ہیں جس پر عمل کرکے آپ اپنے جلد کو سخت سے سخت سردی میں بھی نرم اور ملائم رکھ کر خشکی سے بچا سکتے ہیں۔

ڈیلی نیوز کی جانب سے جاری کردہ نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاتون خانہ گھریلو امور سے فارغ ہونے کا انتظار نہ کریں بلکہ صبح بیدار ہوتے ہی منہ دھونے کے بعد ہلکی سی کولڈ کریم یا لوشن چہرے پر لگائیں موسم سرما میں خصوصاً منہ دھونے کے بعد کسی بھی قسم کی کریم چہرے پر لگانا ایک عادت بنا لیں۔

موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی کولڈ کریم، چکنے لوشن یا جیلاٹن اور گلیسرین کی خریداری کریں۔ اگر آپ خاتون خانہ ہیں تو آپ کے پاس فارغ وقت ہے لہٰذا اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آپ اپنی جلد کی حفاظت کر سکتی ہیں تاہم اگر آپ ملازمت پیشہ خاتون ہیں یا کوئی طالبہ تو پھر آپ کو ہمارے بتائے ہوئے دوسرے طریقے پر عمل کرنا ہوگا۔

ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات وقت کی کمی کے باعث اپنی جلد کی طرف سے غافل ہو جاتی ہیں۔ ملازمت پیشہ خواتین اپنے ہینڈ بیگ یا دفتر کی میز کی دراز میں کولڈ کریم یا لوشن رکھیں اور بوقت ضرورت استعمال کریں۔

خصوصاً دھوپ میں سے آنے کے بعد فوری طور پر چہرہ پانی سے دھوئیں اور چہرے پر ہلکا سا لوشن لگا کر ٹشو پیپر سے چکنائی صاف کر لیں۔ گھر آپ کے بعد بالائی اور بیسن کا ابٹن تیار کریں اور چہرے اور ہاتھ پیروں پر لگا دیں۔

دس منٹ بعد آہستہ آہستہ مل کر تمام ابٹن اتار دیں اور ہلکے نیم گرم یا عام پانی سے دھوئیں۔ رات کو گلیسرین لیموں اور عرق گلاب کا آمیزہ لگا کر سو جائیں۔ چند دن کے بعد آپ محسوس کریں گی کہ آپ کے چہرے کی جلد نہ صرف نرم و ملائم اور چکنی ہے بلکہ بے داغ بھی۔

جلد کو سرد اور خشک ہواﺅں سے محفوظ رکھنے کیلئے بیرونی طریقوں کیسا تھ ساتھ آپ کو اپنی غذا کی طرف بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے موسم سرما میں مچھلی، پنیر، مکھن، بالائی، دہی اور دودھ کا استعمال بڑھانے سے جلد خشکی کا شکار کبھی نہیں ہو گی۔ ہماری خواتین عموماً موٹاپے کے ڈرے سے ان اشیاء کا استعمال نہیں کرتیں۔ ایسا کرنا ٹھیک نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: