پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ سکینڈل،شاہ زیب حسن کیس میں پی سی بی کے گواہان کے بیانات مکمل ہوگئے، کرکٹرمحمد عرفان نے شاہ زیب حسن کیس میں گواہی دی۔
پی سی بی کے قانونی مشیرتفضل رضوی کا کہناتھاکہ عرفان کو بلانے کا مقصد سچ سامنےلاناہے، عرفان کی گواہی کا مقصد کسی کھلاڑی کو سزا دلوانا نہیں ہے ۔
تاہم شاہ زیب حسن کے وکیل ملک فیض اللہ رسول کا کہنا تھا کہ پی سی بی کوئی بھی گواہ سامنے نہیں لاسکا، عرفان کی گواہی میں کوئی نئی چیز سامنے نہیں آئی۔