راولپنڈی میں مکان سے ڈائریکٹر پی ٹی وی آئی ٹی اور اہلیہ کی لاشیں ملی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کی موت طبعی ہے، پوسٹ مارٹم میں مقتولین کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں ملا۔
راولپنڈی میں ایک مکان سے ڈائریکٹر پی ٹی وی آئی ٹی فخر حمید اور ان کی اہلیہ کی لاشیں ملی ہیں، پراسرار ہلاکت کے معاملے پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں لاشوں کا پوسٹم مارٹم کرالیا گیا، متوفین میں سے کسی کے بھی جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں ملا، بظاہر دونوں کی موت طبعی ہے۔
پولیس کے مطابق فخر حمید کی موت سر پر چوٹ لگنے سے ہوئی جبکہ ان کی اہلیہ صدمے سے چل بسیں، ایف آئی آر کا اندراج فرانزک رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔