مشکل میں پھنسے اسحاق ڈار کو ریلیف مل گیا

اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا حکم، اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس پر حکم امتناع جاری کردیا، احتساب عدالت کو 17 جنوری تک کارروائی سے روک دیا۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ واحد ملزم کی غیر موجودگی میں ٹرائل کیسے چلے گا؟۔

آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس، مشکل میں پھننسے اسحاق ڈار کو عارضی ریلیف مل گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اشتہاری قرار دینے اور ناقابل ضمانت وارنٹ کیخلاف درخواست پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے احتساب عدالت کو 17 جنوری تک ریفرنس پر کسی بھی قسم کی کارروائی نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

سماعت کے دوران وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ سیکشن 514 کے تحت احتساب عدالت میں شہادتیں ریکارڈ ہورہی ہیں، تاثر دیا جارہا ہے کہ ڈار صاحب عدالتی کارروائی سے بھاگ رہے ہیں حالانکہ وہ ٹرائل کیلئے صرف اپنا نمائندہ مقرر کرنے کی اجازت مانگ رہے ہیں۔

جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ واحد ملزم کی غیر موجودگی میں ٹرائل کیسے چلے گا؟، سیکشن 540 اے کے تحت استثںیٰ دیا جاسکتا ہے۔ جسٹس میاں گل حسن بولے جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹس پر کوئی عدالت استثںٰی نہیں دے گی۔

عدالت عالیہ نے ہی الیکشن ایکٹ میں ترمیم اور نواز شریف کو دوبارہ پارٹی صدر بنانے کیخلاف درخواست پر سماعت کی، جواب کیوں نہیں جمع کرایا؟، عدالت نے فریقین پر برہمی کا اظہار کردیا، جواب داخل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 30 جنوری تک ملتوی کردی

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: