قابض بھارتی فورسز نے خاتون سمیت تین کشمیری نوجوان شہید اور درجنوں زخمی کردیئے۔ بھارتی بربریت کے خلاف مقبوضہ وادی میں آج ہڑتال اور مظاہروں کی کال کے بعد میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند کردیا گیا ۔
ضلع شوپیاں میں گزشتہ روز بھارتی فورسز نےآپریشن کے دوران گھرکو دھماکے سے تباہ کرکے دوکشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔ واقعے کے خلاف ضلع بھر میں عوام احتجاج کرتے باہر نکلے تو ان پر بھی گولیاں ، آنسو گیس کے شیل اور پیلٹ گن سے فائر کیے جس سے ایک خاتون شہید اورمتعدد افراد زخمی ہوگئے۔
شہدا کے جنازوں میں ہزاروں افراد شریک ہوئے ۔ تین روز پہلے کپواڑہ میں بھی قابض فورسز نے ایک ٹیکسی ڈرائیور کو اس وقت قتل کردیا تھا جب وہ مریض کو اسپتال لے کر جارہا تھا۔
بھارتی مظالم کے خلاف سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور یاسین ملک پر مشتمل متحدہ مزاحمتی قیادت نے آج ہڑتال اور مظاہروں کی کال دی ہوئی ہے۔