حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس کھولنےکی نیب کی اپیل مسترد

سپریم کورٹ نے حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس دوبارہ کھولنےکی نیب کی اپیل مستردکردی۔
جسٹس مشیر عالم نےنیب کی اپیل مسترد کرنےکا فیصلہ پڑھ کر سنایا جبکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل بھی فیصلے کے وقت موجود تھے۔
تینوں ججز نے نیب کی اپیل مسترد کرنے کا متفقہ فیصلہ دیا، نیب کی اپیل مسترد کرنے سے متعلق تفصیلی فیصلہ بعد میں دیا جائےگا۔
جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے حدیبیہ پیپرز ملز ریفرنس کھولنے سے متعلق نیب کی اپیل کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو سنادیا گیا۔
سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل تھے۔
دوران سماعت نیب کے وکیل نے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں خلا ہے ،انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لئے ریفرنس کھولنے کی اجازت دی جائے۔
جسٹس مشیر عالم نےریمارکس دیے ہم ریفرنس نہیں اپیل سن رہے ہیں ،آپ اپیل دائر کرنے میں تاخیر پر عدالت کو مطمئن کریں،اسحاق ڈار کو نیب نے فریق ہی نہیں بنایا، اگر اسحاق ڈار کے بیان کونکال دیاجائے توان کی حیثیت ملزم کی ہوگی۔
جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے ریمارکس دیے کہ جس بیان پر آپ کیس چلا رہے ہیں وہ دستاویز لگائی ہی نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: