نوکیا نے ’بوتی‘ فیچر موبائل فون متعارف کرادیا

’ ہوم آف نوکیا فونز، ایچ ایم ڈی گلوبل ‘ نے پاکستان میں جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ـــ’بوتی‘ آپشن کے ساتھ نیا موبائل فون متعارف کروادیا۔یہ دنیا کا پہلا اینڈرائیڈاسمارٹ فون ہے جس میں زیس آپٹکس کے تعاون کے ساتھ ساتھ 3نئے فیچرز شامل کئے گئے ہیں ۔

کمپنی کے مارکیٹنگ ہیڈ عمار احمد نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ ’نوکیا 8 ‘ موبائل میں لائیو اسٹریمنگ کے لیے دنیا کی پہلی ’ڈوئل سائٹ‘ ویڈیو کا آپشن متعارف کرایا گیا ہے۔ اس کی مدد سے سیلفی کا تصور مکمل طور پر تبدیل ہو کر ’بوتی ‘کی شکل میں عوام کے سامنے آئے گا ۔

’بوتی‘ سے متعلق انھوں نے بتایا کہ اس فیچر میں موبائل کا فرنٹ اور بیک کیمرہ بیک وقت کام کرتے ہیں۔ اس آپشن کے استعمال سے موبائل پر ڈسپلے اسپلٹ اسکرین کی شکل میں نظر آتا ہے۔

عمار احمد نے مزید بتایا ’ نوکیا نے پہلی مرتبہ موبائل فون میں جدید ’ اوذو آڈیو‘ ٹیکنالوجی کو متعارف کروایا ہے جس کی مدد سے آواز کی سمت کے تعین کے ساتھ ساتھ اس کی نقل و حرکت کی وجہ سے کمی اور زیادتی کا بھی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

موبائل میں نوکیا کا اپنا آپریٹنگ سسٹم ’اینڈریوائڈ 8.0 اوریو‘ ہے جو اسے برق رفتار بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔

’نوکیا 2 ‘ موبائل سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس موبائل کو خالصتاً پاکستانی شہریوں کی بنیادی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ اس میں 4G ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ بیڑی بیک اپ ٹائم 48گھنٹے سے زیادہ رکھا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: