ویرات ،انوشکا اثاثوں کی مالیت 6ارب سے زائد

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی اورانوشکا شرما کے مجموعی اثاثوں کی مالیت تقریباً6ارب بھارتی روپے سے زائد ہے۔

ایک طرف جہاں ویرات کوہلی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی بھارتی کرکٹرز میں شامل ہیں وہیں انوشکا ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ5کروڑ بھارتی روپے وصول کرتی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویراٹ کوہلی ایک ون ڈے کی فیس 6لاکھ بھارتی روپے جبکہ ٹیسٹ میچ کی فیس 15لاکھ وصول کرتے ہیں۔

آئی پی ایل کے ایک سیزن سے 14 کروڑ ، اشتہارات اور دیگر اثاثوں سے 42کروڑ سالانہ حاصل ہوتے ہیں جبکہ ان کی 18کروڑ بھارتی روپے کی سرمایہ کاری بھی موجود ہے۔

ویراٹ کے پاس 6لگژری گاڑیاں موجود ہیں جن کی مالیت 9کروڑ بھارتی روپے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: