ن لیگ کے گرد اقامے کی گھنٹی بج رہی ہے،اعتزازاحسن

سینئیر قانون دان اور پیپلزپارٹی کے رہنما چودھری اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ اسپیکر ایازصادق کی جانب سے اسمبلیاں نہ چلنے کی بات لچھے دار ہے ،، ن لیگ کے اردگرد اقامے کی گھنٹی ٹن ٹن بج رہی ہے، انتخابات وقت پر ہوں گے ، امید ہے مسائل کا حل نکل آئے گا ۔

چودھری اعتزازاحسن نے لاہورہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ اسمبلیوں کے حوالےسے اسپیکر ایازصادق کا حالیہ بیان لچھے دار ہے، ن لیگ والوں کا وطیرہ ہے کہ خفیہ ہاتھوں پر الزام عائد کرتے ہیں ، فوج ن لیگ کے خلاف سازش نہیں کر رہی ، عدلیہ سے بھی اسے ریلیف مل رہا ہے۔

ان کا کہناتھاکہ نوازشریف کو اقامہ کیس میں نااہلی کے ساتھ سزا بھی ہونی چاہے، امید ہے کہ انتخابات وقت پر ہوں گے اور مسائل کا حل جلد نکل آئے گا، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے مکر جانے پر ہم نے حکومتی بل کی مخالفت کی تھی۔

انہوں نے ملتان واقعے میں وکلاء کی جانب سے توڑ پھوڑ کی مذمت کی اور کہا کہ معاملہ سپریم کورٹ یا چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کےپاس لے جانا چاہیے تھا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

BRAND NEW EXPERIENCE Jemima Khan is having ‘best sex ever’ with Russell Brand

رسل بیڈروم میں بہت ایڈونچریس ہیں،جسم کا ہر تار چھیڑ دیتا، جمائما خان

جمائما خان کے سابق بوائے فرینڈ اور برطانوی کامیڈین رسل برانڈ آج کل مشکل میں ...

%d bloggers like this: