نواز شریف کو علم ہے اُن کے اثاثے آمدنی سے زیادہ ہیں،عمران خان

عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما اسکینڈل کیس سے کرپٹ مافیا کو پیغام گیا کہ اب سب کی باری آئے گی، نواز شریف کو علم ہے کہ اُن کے اثاثے آمدنی سے زیادہ ہیں،وہ یہ نہیں کہہ رہے کہ انہیں کیوں نکالا، وہ کہہ ہے ہیں عدالتیں انہیں کیسے بلاسکتی ہیں وہ تو طاقتور ہیں۔

کراچی بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ جو یہ کہہ رہے ہیں کہ جمہوریت خطرے میں ہے اس کا مطلب ہے اس کی کرپشن خطرے میں ہے ،جس معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا وہاں طاقتورکیلئے الگ اورغریب کے لئے الگ قانون ہوتاہے۔

انہوں نے کہا کہ پاناما کی جدوجہد پاکستان میں ایک فیصلہ کن موڑ ہے، جب کرپشن کے گاڈ فادر کو ہماری عدالتوں نے گھسیٹا،پاکستان ہمیشہ کیلئے بدل چکاہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کہہ رہاہے مجھے کیوں نکالا،نواز شریف یہ نہیں کہہ رہا اس کے ساتھ ناانصافی ہوئی،نواز شریف کو پتا ہے کہ اس کے اثاثے آمدنی سے زیادہ ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پاناما کی جو ساری جدوجہد ہوئی ہے، یہ پاکستان میں ڈیفائننگ مومنٹ ہے،جب کرپشن کے گاڈ فادر کو ہماری عدالتوں نے گھسیٹا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب رول آف لا ہوتاہے تو ملک میں حقیقی جمہوریت ہوتی ہے، پاکستان حقیقی جمہوریت کی طرف بڑھ رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

گوجرانوالہ پولیس نےبغیراجازت عوامی مقامات پر ویڈیوز بناکر خواتین کرہراساں کرنے کے الزام میں ایک یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم مذاق کے نام پر خواتین کو مختلف باتوں پر ہراساں کرتا تھا اور گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر اس پر خوب تنقید کی جارہی تھی اور پولیس سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ ملزم پر خواتین سے غیراخلاقی حرکات ، اسلحہ کے زورپرگالم گلوچ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔ گوجرانوالہ پولیس نے لاہور کے علاقے محمود بوٹی میں کارروائی کرکے ملزم محمد علی کو گرفتار کرلیا۔ ملزم گکھڑ منڈی کا رہائشی ہے جس نے سوشل میڈیاپر اپنا چینل بنارکھا ہے ۔ ایس پی صدر عبدالوہاب کےمطابق ملزم مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے کے لیے مختلف عوامی مقامات اور پارکس میں بیٹھی خواتین کو ہراساں کرکے ان کی تذلیل کرتا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقامی شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزاحیہ ویڈیو کے نام پر خواتین کو ہراساں کرنے والا یوٹیوبر گرفتار

گوجرانوالہ پولیس نےبغیراجازت عوامی مقامات پر ویڈیوز بناکر خواتین کرہراساں کرنے کے الزام میں ایک ...

%d bloggers like this: