کلبھوشن یادیو پر آج عالمی عدالت انصاف میں جواب جمع کرائینگے ، دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسیʼʼراʼʼ کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے معاملے پر تمام متعلقہ اداروں، وزارت خارجہ اور ہیگ میں پاکستان کے سفارتخانے نے مل کرجواب تیار کیا ہے جو آج (بدھ کو) عالمی عدالت انصاف میں جمع کرادیا جائے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ یہ جواب ہالینڈ میں پاکستان کے سفیر کے ذریعہ جمع کرایا جائے گا، حکومت پاکستان کی طرف سے اٹارنی جنرل اوشتر اوصاف سارے معاملہ کی نگرانی کر رہے ہیں۔ پاکستان نے اپنے جواب میں بھارت کا موقف مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلبھوشن نے پاکستان میں دہشت گردی اور تخریب کاری کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: