حکومت اپنی مدت پوری کرےگی،وزیراعظم

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جھنگ میں بارہ سو تریسٹھ میگاواٹ کے ایل این جی پاورپلانٹ کاسنگ بنیاد رکھ دیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سب مل کرکوشش کریں کہ جمہوریت آگے بڑھے،آج کل الائنس بن رہےہیںزیروجمع زیرو، زیرو ہی ہوتا ہے، حکومت مدت پوراکرےگی اس کےبعد الیکشن ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اتحادبنانے کی ضرورت نہیں حکومت جون میں مدت پوراکرےگی،اگست میں الیکشن ہوں گےفیصلےکااختیارعوام کےپاس ہوناچاہیے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سی پیک پیپلزپارٹی کےدورمیں بھی ہوسکتاتھا،گزشتہ حکومت نےکرائےپربجلی گھر منگوائے اور ملک مقروض ہوا۔سی پیک (ن) لیگ کےدورمیں اس لیےآیاکہ اس کوعوام کااعتمادحاصل تھا،خوشی ہےکہ پنجاب حکومت اپنےوسائل سےمنصوبےلگا رہی ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک سےلوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوچکا ہے،بجلی چوروں کوبجلی کی فراہمی حکومت کی ذمےداری نہیں،جہاں بجلی کی چوری ہوگی۔ وہاں لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نےنہ صرف آج مستقبل کی بجلی ضروریات بھی پوری کررہےہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نہ ہوتے تو بجلی منصوبےجلدمکمل نہ ہوپاتے۔ 2030تک پاکستان کی بجلی کی ضروریات پر کام شروع ہوچکاہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے پر خوشی ہے۔یہ منصوبہ80ارب روپےکی لاگت سےتیارہورہاہے،14ماہ میں منصوبےسےبجلی پیداہوناشروع ہوجائے گی۔حکومت نے20ماہ میں بجلی کے3منصوبے مکمل کیے۔

منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں شہبازشریف نے کہا کہ سیاستدانوں ، ججوں ، جرنیلوں، بیورو کریٹس اور پارلیمنٹ ، سب کو مل کر نیا معاہدہ لکھنا ہوگا ، اگر پاکستان کو قائد اعظم اور اقبال کا پاکستان بنانا ہے تو سب اسٹیک ہولڈرز کو ملنا ہوگا ۔

شہباز شریف نے کہا کہ چیئرمین نیب چھپن نہیں ، پنجاب کے چھپن ہزار اداروں کی تحقیقات کریں ، میرے خلاف ایک پائی کی بھی کرپشن ثابت ہوگئی تو میرا گریبان اور آپ کا ہاتھ ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ زرداری صاحب آپ نے ملک کو لوٹا اور اب کرپشن کی بات کرتے ہیں ، سن لیں نیب نے احتساب نہ کیا تو قوم کرے گی ، عمران خان کے آس پاس لوگ بھی کرپشن میں ملوث رہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم سے وعدہ کیا تھا کہ دوہزار اٹھارہ تک اندھیرے ختم کردیںگے ، منصوبے مکمل کرکے قوم سے نوازشریف کےوعدوں کی تکمیل کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ جھنگ میں 1263میگاواٹ کا ایل این جی پاور پلانٹ تریموں بیراج کے قریب تعمیر کیا جا رہا ہے۔ پاور پلانٹ چین اور پنجاب حکومت کے اشتراک سے لگایا جا رہا ہے۔

پلانٹ کی تعمیر سے14ماہ میں810میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائےگی اس منصوبے پر اخراجات کا تخمینہ 800 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔

منصوبہ کی تکمیل کے بعد26ماہ میں کل 1263میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: