پاکستان میں ایڈزکے پھلاؤ کی حیرت انگیزوجہ سامنے آگئی

جدید ٹیکنالوجی ایڈز جیسی مہلک بیماری کا باعث بننے لگی۔ پاکستان میں ایڈزکے پھیلاؤ کی بڑی وجہ سوشل میڈیا کوقراردے دیا گیا۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سوشل میڈیا کی اور اپیپس کی وجہ سے ایڈز پھیل رہا ہے۔ پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی ایڈز جیسی مہلک بیماری کا سبب بننے لگی۔رپورٹ کے مطابق دنیا کے کئی ممالک میں ٹیکنالوجی کی مدد سے ایڈز کو شکست دی جارہی ہے جبکہ پاکستان میں یہ ٹیکنالوجی نوجوانوں میں ایڈز کے پھیلاؤ کا سبب بن رہی ہے۔

دس سال میں پاکستان میں ایڈز کی مریضوں کی تعداد میں سالانہ سترہ اعشاریہ چھ فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ دوہزار پانچ میں ان کی تعداد آٹھ ہزار تین سو ساٹھ تھی جو بڑھ کرچھیالیس ہزار ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایڈز کے حقیقی مریضوں کی تعداد اس سے بھی کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔ نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کے مطابق موبائل ایپس کی وجہ سے لڑکوں اور بڑی عمر کے افراد میں زیادہ ایڈز پھیل رہا ہے جس کی وجہ جدید ٹیکنالوجی اورسستی موبائل ڈیوائسز ہیں۔

طبی ماہرین اور سماجی کارکنوں کے مطابق موبائل فون ایپلی کیشنز اور سوشل میڈیا نے نوجوانوں کے درمیان باہم ملنے جلنے کے نئے دروازے کھول دیے ہیں اور ٹیکنالوجی ہم جنس پرستی کو فروغ دینے کا بھی ذریعہ بن رہی ہے جس کے نتیجے میں ایڈز کا مرض بھی پھیل رہا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: