فکسنگ کے7کیسز پر آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کی نظر

دو ماہ میں سرفراز احمد سمیت تین کپتانوں سے بکیز نے رابطہ کیا، کرکٹ فکسنگ کے سات کیسز پر آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کی نظریں ہیں، یہ بات برطانوی اخبار نے ایک رپورٹ میں کہی۔

فکسنگ کے خلاف سخت کارروائیاں، آئی سی سی کو دو ماہ میں تین کپتانوں نے آفرز رپورٹ کردیں۔اینٹی کرپشن یونٹ سات معاملات کی تحقیقات کررہا ہے۔

انگلش اخبار کی رپورٹ کے مطابق سرفراز احمد، زمبابوین کپتان گریم کریمر سمیت تین کپتانوں سے بکیز نے رابطہ کیا، انٹرنیشنل لیگ میں بھی گڑبڑ کے شواہد ملے، کھلاڑیوں کو پانچ ہزار سے ڈیڑھ لاکھ ڈالر تک کی آفرز کی گئیں۔

لیگز میں ریٹائرڈ کرکٹرز بکیز کا آسان ہدف بن سکتے ہیں۔اینٹی کرپشن یونٹس نے ممبر ممالک کو خبردار کردیا، آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ الیکس مارشل کہتے ہیں کرکٹ کرپشن کے خاتمے کے لئے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: