قرةالعین بلوچ کا عمران خان پرایک اوروار

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے متعلق غیرشائستہ ٹویٹ کے بعد معروف گلوکارہ قرة العین بلوچ نے ایک بار پھرعمران خان کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

اس بارقرةالعین بلوچ نے سابق کرکٹر اور موجودہ سیاستدان کے لیے سخت الفاظ تو استعمال نہیں کیے البتہ امید کا اظہار کیا ہے کہ عمران خان اس سسٹم کا حصہ نہیں بنیں گے

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ ،میں قرةالعین بلوچ نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا قول لکھا کہ ’’صرف اس وقت بولو جب تمہارے الفاظ تمہاری خاموشی سے زیادہ خوبصورت ہوں‘‘۔ قرة العین نے عمران خان کے الفاظ کے اچھا ہونے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ آپ اس سسٹم کا حصہ نہ بنیں جس کی تبدیلی کے آپ خواہشمند ہیں‘‘۔

اپنی منفرد گائیکی سے کم عرصے میں شہرت پانے والی قرةالعین بلوچ نے کچھ عرصہ قبل بھی عائشہ گلالئی کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات کے بعد چیئرمین پی ٹٰی آئی کو ایک ٹویٹ میں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر خود قرةالعین بلوچ کو بھی تنقید کے طوفان کا سامنا کرنا پڑا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: