حکومت کے گرد گھیرا تنگ، رابطوں میں تیزی آگئی

سانحہ ماڈل ٹاؤن پر پنجاب حکومت کے گردگھیراتنگ کرنے کے لئے طاہرالقادری اپوزیشن رہنماؤں سے مشاورت کریں گے، طاہر القادری کی آصف زرداری سے بھی ملاقات ہوئی جبکہ دو دن میں شیخ رشید بھی ملنے کے لئے پہنچیں گے ۔

جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ تو آگئی، اب آئندہ کا لائحہ عمل کیا ہونا چاہئے ؟ طاہرالقادری اور اپوزیشن رہنماوں کے رابطوں میں تیزی آگئی، طاہر القادری اور آصف زرداری کے درمیان بھی ملاقات ہوئی، شیخ رشید اور طاہر القادری میں بھی ملاقات طے ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے درمیان ملاقات ہوئی ملاقات میں خورشیدشاہ،قمرزمان کائرہ اورمنظور وٹو بھی شریک تھے۔

دونوں رہنماوں نے ملاقات میں ماڈل ٹاون پر باقر نجفی رپورٹ اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل آصف زرادری نے طاہرالقادری کو ٹیلی فون کیا،جوڈیشل کمیشن رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا تھا اورآصف زرداری نے ملاقات کی دعوت قبول کرلی تھی ۔

طاہرالقادی اورشیخ رشید کے درمیان بھی رابطہ ہوا دونوں رہنماوں میں آئندہ دو روزمیں ملاقات ہوگی، طاہرالقادری پہلے ہی پنجاب حکومت کے خلاف احتجاج کا عندیہ دے چکے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان اورڈاکٹرطاہرالقادری کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا، عمران خان نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

پاکستان تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان کا کہناتھا کہ حصول انصاف کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری جو قدم بھی اٹھائیں گے ساتھ ہونگے۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے بھرپور حمایت پر عمران خان کا شکریہ ادا کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان جلد ملاقات پر بھی اتفاق ہوا۔

طاہرالقادری نے گیارہ دسمبرکوعمرہ کی ادائیگی کے لئے جانا ہے لیکن احتجاج کا اعلان ہونے کی صورت میں وہ سعودی عرب نہیں جائیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: