پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر، پی ایس ایل 2018ء کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، 22 فروری کو افتتاحی میچ دبئی میں پشاور زلمی اور ایونٹ میں نئی ٹیم ملتان سلطان کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ 2018ء کے شیڈول کا اعلان کردیا، پی ایس ایل 3 کا آغاز 22 فروری کو پشاور زلمی اور ملتان سلطان کے درمیان دبئی میں مقابلے سے ہوگا۔
پی سی بی کے مطابق 25 مارچ تک جاری رہنے والے ملکی میگا ایونٹ میں فائنل سمیت 24 میچز کھیلے جائیں گے، کراچی میں فائنل سمیت 3 مقابلے پاکستانی گراؤنڈز پر منعقد ہوں گے۔
پی ایس ایل 3 میں ہر ٹیم 10،10 میچز کھیلے گی، 18 مارچ کو پہلا ایلیمنیٹر میچ دبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ لاہور میں ہوگا، ایونٹ کا فائنل 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔