اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت(اے ٹی سی) نے ایم کیو ایم کے بانی کو آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا اور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ایف آئی اے سے کہا کہ بانی ایم کیوایم مقدمے میں نامزد ملزم ہیں۔
عدالت نےملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر موخر کردی اور بانی ایم کیوایم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ۔
مقدمے کی سماعت کے دوران ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے دستاویزات مکمل کرنے کے لئے وقت مانگ لیا ۔
اے ٹی سی جج شاہ رخ ارجمند نے عمران فاروق قتل کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی ، مقدمے کے دیگر ملزمان میں خالد شمیم ، معظم علی اور محسن علی شامل ہیں