‎پشاور: زرعی ڈائریکٹوریٹ پر حملہ، 11افراد شہید

پشاور کے زرعی ڈائریکٹوریٹ پر حملے میں کرنے والے تمام حملہ آور ہلاک، دہشت گردوں کی فائرنگ سے گیارہ افراد شہید ، پانچ سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے،آپریشن میں پاک فوج کے دستوں نے بھی حصہ لیا ، آپریشن کی فضائی نگرانی بھی کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈائریکٹوریٹ زراعت کے پی پر حملہ کرنے والے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا، پاک فوج کے دستے عمارت کے اندر داخل ہو گئے۔ 2 زخمی جوانوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔
اس سے قبل صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ایگریکلچر ڈائیریکٹوریٹ پر 3 سے 5نقاب پوش مسلح افراد نے حملہ کیا جس کے بعد علاقہ فائرنگ سے گونج اٹھا اور اسی دوران ایک زوردار دھماکے کی آواز بھی سنی گئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز نے جائے وقوع پر پہنچ کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا اور یونی ورسٹی روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ علاقے میں شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: