سولر پینل کی درآمدکے بہانے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف

سولر  پینل کی درآمد کے  بہانے  اربوں  روپےکی اوور  انوائسنگ کے ذریعے بھاری رقم بیرون ملک منتقل کیے جانےکا انکشاف ہوا ہے۔

سینٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا سینیٹر سلیم مانڈوی  والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں چیئرمین ایف بی آر  زبیر امجد  نے بریفنگ میں بتایا کہ مالی سال 2017 سے  2022 تک سولرپینل کی درآمد پر 69.5 ارب روپےکی اوورانوائسنگ کا انکشاف ہوا ہے۔

ایف بی آر  دستاویز کے مطابق  6ہزار 232 گڈز  ڈیکلریشن پر 63 امپورٹس میں درآمد کنندگان  نے اوورانوائسنگ کی، دو نجی کمپنیوں نے گزشتہ مالی سال میں 2 ہزار 718 گڈز ڈیکلریشن  پر 37.76 ارب روپےکی اوور انوائسنگ کی، دو نجی کمپنیوں نے72 ارب روپےکی رقم منتقل کی اور 45 ارب روپے کے سولرپینل درآمد کیے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: