اب 2 دن میں پاسپورٹ حاصل کریں، نئی ہدایات جاری

اب 2 دن میں پاسپورٹ حاصل کریں، نئی ہدایات جاری

امیگریشن ڈائریکٹوریٹ کی نئی ہدایات کے مطابق پاسپورٹ کے اجرا کیلئے ڈیلوری ٹائم میں کمی کردی گئی ہے۔ 

ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سرکلر جاری کیا گیا۔ سرکلر کے مطابق پاسپورٹ کے اجرا کیلئے حکام نے ڈلیوری ٹائم میں کمی کردی ہے۔ اب نارمل درخواست والا پاسپورٹ صرف 10 دنوں میں درخواست گزاروں کے ہاتھ میں ہوگا۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے مطابق پاسپورٹ کی ترسیل کے وقت کو معمول کی ٹائم لائن پر واپس کر دیا گیا ہے۔ اب پاسپورٹ کی ترسیل نئے شیڈول کے مطابق کی جائے گی۔

نئی ہدایات کے مطابق ارجنٹ پاسپورٹ 4 روز میں جبکہ فاسٹ ٹریک درخواست کے حامل پاسپورٹ 2 دنوں میں وصول کیے جاسکتے ہیں۔ ڈی جی پاسپورٹ کے نئے احکامات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاکستانی قونصل خانوں کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل نارمل پاسپورٹ کے حصول کیلئے 14 دن، ارجنٹ کیلئے 7 دن اور فاسٹ ٹریک کیلئے 4 روز کا وقت درکار ہوتا تھا۔

x

Check Also

ٹیلی تھون کے فنڈز کا غلط استعمال، عمران خان کیخلاف کرپشن کا ایک اور کیس تیار

ٹیلی تھون کے فنڈز کا غلط استعمال، عمران خان کیخلاف کرپشن کا ایک اور کیس تیار

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی پر ٹیلی تھون کے ذریعے جمع فنڈز کے ...

%d bloggers like this: